وزیراعظم کادورہ پاکستان اسٹیل میںتیاریاںشروع

پاکستان اسٹیل ملزکو اربوں روپے کا بیل آئوٹ پیکیج ملنے کے باوجود ملز کے ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہ نہیں مل سکی


Numainda Express August 05, 2012
سی ای اونے وزیراعظم کے 10اگست کواسٹیل ملزکادورہ کرنے کی تصدیق کر دی (فوٹو فائل)

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو افسر میجر جنرل (ر) محمد جاوید بورڈ آف ڈائر یکٹر کے رکن اور سی بی اے کے چیئر مین شمشاد قریشی کی دعوت پر 10اگست کو پاکستان اسٹیل کا دورہ کریں گے، انتظامیہ نے وزیراعظم کے دورے کیلیے انتظامی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو افسر میجر جنرل (ر) محمد جاوید نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم 10اگست کو پاکستان اسٹیل کا دورہ کریں گے۔

ادھر پاکستان اسٹیل ملزکو اربوں روپے کا بیل آئوٹ پیکیج ملنے کے باوجود ملز کے ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہ نہیں مل سکی اور رمضان المبارک کے مہینہ میں ملازمین تنخواہ سے محروم ہیں اور مہنگائی کے اس دور میں گھریلو اخراجات ہی پورے نہیں ہو رہے ہیں۔ اسٹیل ملز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملازمین کو جون جولائی کی تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکیں، پاکستان اسٹیل اس وقت شدید مالی خسارے کا شکار ہے،

حکومت نے بیل آئوٹ پیکیج کیلیے پاکستان اسٹیل کو ساڑھے 3ارب روپے کا لیٹر آف کمفرٹ جاری کردیا ہے تاہم پاکستان اسٹیل کی پیداوار دن بہ دن کم ہورہی ہے، پاکستان اسٹیل ملز کے سی ای او کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے 4 ارب روپے ملنے کے بعد مالی صورتحال بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورے کے موقع پر ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا مسئلہ اٹھایا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں