انڈر 13 اور انڈر 16 کرکٹرز کی تلاش کیلیے اوپن ٹرائلز کا شیڈول جاری

اوپن ٹرائلز 9 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور نوجوان پلیئرز کو تلاش کرکے ٹاپ لیول تک لایا جائے گا۔


Sports Reporter October 02, 2017
اوپن ٹرائلز 9 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کرکے اوپر لایا جائے گا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انڈر 13 اور انڈر 16 کرکٹرز کی تلاش کیلیے اوپن ٹرائلز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

پی سی بی نے یوتھ پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام 2017-18 کے تحت انڈر 13 اور انڈر 16 کرکٹرز کی تلاش کیلیے 60 اضلاع میں اوپن ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا۔ اوپن ٹرائلز 9 اکتوبر سے شروع ہوں گے، اس پروگرام کے تحت گراس روٹ لیول سے نوجوان پلیئرز کو تلاش کرکے ٹاپ لیول تک لایا جائے گا۔

پی سی بی کے ریجنل ہیڈ/اسسٹنٹ کوچز اور اضلاع کے لوکل سلیکٹرز اوپن ٹرائلز لیں گے۔ پی سی بی کی جانب سے ڈویلپمنٹ پروگرام کیلیے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹرائلز کا آغاز 9 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک 60 اضلاع میں جاری رہیں گے۔ یکم ستمبر 2013 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے پلیئرز انڈر 13 ٹرائلز میں شریک ہو سکیں گے جبکہ یکم ستمبر 2001 کے بعد پیدا ہونے والے پلیئرز انڈر 16 ٹرائلز میں شرکت کے مجاز ہوں گے۔

لاہور ریجن کے ٹرائلز میں ریس کورس گراﺅنڈ، ماڈل ٹاﺅن کرکٹ سنٹر اور کشمیر کراﺅن گراﺅنڈ شاہدرہ میں ہوں گے۔ ملتان ریجن کے ٹرائلز ملتان سٹیڈیم، جمخانہ گراﺅنڈ اوکاڑہ، قائد اعظم سٹیڈیم ساہیوال، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گراﺅنڈ، قائد اعظم سٹیڈیم بورے والا، بہاولپور ریجن میں ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور، عباسیہ سپورٹس کمپلیکس رحیم یار خان، حیدر سٹیڈیم بہاول نگر، گورنمنٹ کالج لیہ، مظفر گڑھ کرکٹ گراﺅنڈ، گورنمنٹ ہائی سکول جامپور، اسلام آباد کے ٹرائلز ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ، سیالکوٹ ریجن کے چودھری ظہور الٰہی سٹیڈیم، شیخوپورہ کرکٹ سٹیڈیم، جناح سٹیڈیم سیالکوٹ، جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ، فیصل آباد ریجن میں میانوالی سٹیڈیم، سرگودھا سٹیڈیم، قصور سپورٹس کمپلیکس جبکہ راولپنڈی ریجن کے ٹرائلز ڈی سی اے گراﺅنڈ اٹک، پنڈی سٹیڈیم اور سید ضمیر جعفری سٹیڈیم میں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں