کراچی میں امن کیلیے ہماری حکومت ضروری ہےن لیگی رہنما

ممتاز علی بھٹو اور ان کے ہاریوں کی زمینوں پر راکٹ حملے قابل مذمت ہیں.

ممتاز علی بھٹو اور ان کے ہاریوں کی زمینوں پر راکٹ حملے قابل مذمت ہیں. فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنمائوں علی اکبر گجر، حاجی شفیع جاموٹ، عبد الحکیم بلوچ، صوبائی سیکریٹری مالیات رانا احسان ، حاجی چن زیب، رانا صفدر جاوید، سلیم نواز مروت اوردیگر نے کہا ہے کہ سندھ اور کراچی میں امن و آشتی کی زندگی کے لیے مسلم لیگ(ن) کی حکومت ضروری ہو چکی ہے۔

کراچی میں امن کی زندگی اور آزادی سے کاروبار کے لیے عوام (ن) لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں، مسلم لیگ(ن) کے رہنما ضلع ملیر میں جلسہ عام کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے، صوبائی رہنما حاجی شفیع جاموٹ نے کہا کہ حکمران سندھ میں مسلم لیگ(ن) کی پیش قدمی سے بوکھلا اٹھے ہیں، نوڈیرو میں مسلم لیگ(ن) کے عظیم الشان جلسے کے بعد حکومت سندھ انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے۔




ممتاز علی بھٹو کی زمینوں اور ان کے ہاریوں کے رہائشی علاقوں پر حکمراں جماعت کے لوگوں کی طرف سے راکٹ حملے قابل مذمت ہیں، (ن) لیگ اقتدار میں آکر سندھ سے غنڈہ گردی اور ڈاکو راج کاخاتمہ کردے گی، رانا احسان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ہی کراچی کو امن کاگہوارہ بنا سکتی ہے، ملیر سمیت کراچی کے ہر شہری کوہمارا ساتھ دے کر کراچی کی رونقیں بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
Load Next Story