وزیراعظم سے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے مشاورت کی ہے خورشید شاہ
ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے علاوہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کرلی ہے، قائد حزب اختلاف
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے مشاورت کی ہے اور انہیں امید ہے کہ جلد کسی نام پر اتفاق ہوجائے گا۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :بہترین شخص کو چیئرمین نیب نامزد کیا جائے گا
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے ابتدائی طور وزیراعظم سے مشاورت کی ہے جب کہ کل شام دوبارہ ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے علاوہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کرلی ہے، امید ہے چیرمین نیب کے تقرری کے حوالے سے جلد کسی نام پر اتفاق ہوجائے گا۔