پاک بحریہ کے سربراہ کیلیے ’’ کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس‘‘ کا اعزاز

رائل سعودی نیول فورسزکے چا ق و چوبند دستے نے نیول چیف کو سلامی پیش کی۔

رائل سعودی نیول فورسزکے چا ق و چوبند دستے نے نیول چیف کو سلامی پیش کی۔ فوٹو: پاک بحریہ

KABUL:
رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ کو " کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس" تفویض کیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ، رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبداللہ ایس ال سلطان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں ایڈمرل محمد ذکااللہ کو چیف آف جنرل اسٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز جنرل عبدالرحمن بن صالح ال بنیان نے "کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس " تفویض کیا۔ اس سلسلے میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔


ریاض میں واقع رائل سعودی نیول فورسز ہیڈ کوارٹرز آمد پر رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبداللہ ایس ال سلطان نے ایڈمرل ذکااللہ کا استقبال کیا۔ رائل سعودی نیول فورسزکے چا ق و چوبند دستے نے نیول چیف کو سلامی پیش کی۔

پا ک بحریہ کے سربراہ نے وائس ایڈمرل عبداللہ ایس ال سلطان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اس دوران ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے باہمی دلچسپی کے اُمور بشمول دو طرفہ بحری تعاون اور بحرِ عرب کی سکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ رائل سعودی نیول فورسزکے سربراہ نے پا ک بحریہ کے آفیسرز و سیلرز کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور خطے کے استحکام اور میری ٹائم سکیورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کے سر گرم اور بھر پورکردارکو سراہا۔

بعد ازاں، پاک بحریہ کے سربراہ نے رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف، جنرل عبدالرحمن بن صالح ال بنیان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل عبدالرحمن بن صالح ال بنیان نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مضبوط دفاعی بنیادوں اور تاریخی رشتوں پر قائم پُر جوش اور دوستانہ تعلقات کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لئے اُٹھائے گئے مختلف اقدامات میں صفِ اوّل کا کردار ادا کرنے کے سلسلے میں پاکستان کے کردار اور کارکردگی کو سراہا۔
Load Next Story