پولیو اور دیگر بیماریوں سے ہونیوالی ہلاکتیں لمحہ فکریہ ہیں

ڈائویونیورسٹی میں ورکشاپ،پروفیسر عمر فاروق اور ڈاکٹرشاہانہ عروج کا خطاب.


Staff Reporter February 25, 2013
ڈائویونیورسٹی میں ورکشاپ،پروفیسر عمر فاروق اور ڈاکٹرشاہانہ عروج کا خطاب. فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کی رئیس کلیہ علوم پروفیسرڈاکٹرشاہانہ عروج کاظمی نے کہاہے کہ ملک میں پولیو، ٹی بی، ڈائریا، خسرہ اور ڈنگی جیسی بیماریوں کے پھیلائو اور اس سے ہونے والی ہلاکتیں ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔

ان بیماریوں کے پھیلائو کے بنیادی اسباب میں ان بیماریوں سے متعلق وائرل کی بروقت تشخیص نہ ہونا شامل ہے، تربیت، مہارت اور ماہرین کی کمی کے باعث ان بیماریوں پر قابو پانا مشکل ہورہا ہے، نوجوان سائنسدان اورمحقق اس ضمن میں مالیکیولرتکنیک سیکھ کر ان امراض کی تشخیص میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں، مالیکیولر ڈائگنوسٹک ورکشاپ اور دیگر پروگراموںکے ذریعے میڈیکل سے وابستہ افراد کوتربیت دے کر اور آگہی پہنچا کر ان بیماریوں کی روک تھام میں خاصی مدد مل سکتی ہے۔

10

وہ ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس میں منعقدہ 2 روزہ ورکشاپ ''مالیکیولر ڈائنگوسٹک تکنیک '' سے خطاب کر رہی تھیں، ورکشاپ کا اہتمام پاکستان سوسائٹی فار مائیکروبیالوجی جامعہ کراچی اور شعبہ مالیکیولر پیتھالوجی ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس نے کیا تھا، مہمان خصوصی پرووائس چانسلر ڈائو یونیورسٹی پروفیسر عمر فاروق نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان سائنٹسٹ بیماریوں سے بچائو کیلیے اپنا اہم کردار اداکررہے ہیں، آج کی ورکشاپ کا انعقادبھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ، ورکشاپ میں ڈاکٹر سعید خان اور ڈاکٹر آصف قریشی نے بھی لیکچر دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں