پنجاب پولیس کے یونیفارم كی تبدیلی كے حوالے سے پھر سے چہ مگوئیاں ہونے لگیں
پنجاب پولیس کی نئی یونیفارم كے حوالے سے زیادہ تر افسران اور اہلكاروں نے شدید تحفظات كا اظہار كیا ہے
پنجاب پولیس کی نئی یونیفارم كے حوالے سے زیادہ تر افسران اور اہلكاروں نے شدید تحفظات كا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی یونیفارم كسی لحاظ سے بھی فورس كے لیے موزوں نہیں ہے۔
پنجاب پولیس کے یونیفارم كی تبدیلی كے حوالے سے ایک بار پھر سے چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں۔ پنجاب پولیس کی نئی یونیفارم كے حوالے سے زیادہ تر افسران اور اہلكاروں نے شدید تحفظات كا اظہار كیا ہے جس پر آئی جی پنجاب كیپٹن (ر)عارف نواز نے ایڈیشنل آئی جی فنانس محمد طاہر كی سربراہی میں 8 ركنی كمیٹی تشكیل دیدی ہے۔ كمیٹی پولیس افسران اور اہلكاروں سے نئی یونیفارم كے حوالے سے سروے كرواكر اپنی جامع رپورٹ مرتب كركے آئی جی پنجاب كو جمع كروائے گی۔
دوسری جانب "روز نامہ ایكسپریس" كے سروے میں پنجاب پولیس كے افسران اور اہلكاروں نے نئی یونیفارم كو مسترد كردیا ہے۔ اپنا نام ظاہر نہ كرنے كی شرط پر بات كرتے ہوئے افسران اور اہلكاروں كا كہنا تھا كہ نئی یونیفارم كی تیاری میں موسم كے حوالے سے خیال نہیں ركھا گیا ہے، نئی یونیفارم كا كپڑا انتہائی موٹا اور وزنی ہے، پرانی یونیفارم میں بیلٹ ہوتی تھی جس كے ساتھ پسٹل اور ہتھكڑی لگا سكتے تھے لیكن نئی یونیفارم میں دونوں چیزیں غائب ہیں جس كی وجہ سے پولیس اہلكاروں كو مشكلات كا سامنا ہوتا ہے اور ناكے پر دور سے اہلكاروں كی شناخت نہیں ہوپاتی۔ اس لیے پنجاب پولیس نے نئی یونیفارم كو مسترد كرتے ہوئے پرانی یونیفارم كی بحالی كے لیے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب سے درخواست کی ہے کہ پرانی یونیفارم بحال کی جائے۔