پشاورمیں ڈینگی سے ایک اورشخص جاں بحق ہلاكتوں کی تعداد41 ہوگئی

صوبائی حكومت نے پشاورمیں ڈینگی وباء كے باعث جاں بحق افراد كی فہرستیں مرتب كرنے كا كام شروع كردیا


ویب ڈیسک October 03, 2017
صوبائی حكومت نے پشاورمیں ڈینگی وباء كے باعث جاں بحق افراد كی فہرستیں مرتب كرنے كا كام شروع كردیا . فوٹو : فائل

PARIS: پشاور میں ڈینگی وباء کا شكار ایک اور 65 سالہ شخص خیبر ٹیچنگ اسپتال میں جان كی بازی ہارگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے كہ پشاور كے علاقہ سفید ڈھیری كے رہائشی 65 سالہ عبداللہ كو 29 ستمبر كو خیبر ٹیچنگ اسپتال لایا گیا تھا تاہم حالت زیادہ خراب ہونے كے باعث وہ جاں بحق ہوگیا، گزشتہ روز بھی اسپتالوں میں 1593 افراد كے تشخیصی ٹیسٹ كیے گئے جن میں 378 افراد كو اسپتال میں داخل كرادیا گیا ہے، اس كے مقابلے میں 76 افراد كو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج كیا گیا تاحال 389 افراد كو اسپتالوں میں طبی علاج كی فراہمی جاری ہے۔

دوسری جانب صوبائی حكومت نے پشاورمیں ڈینگی وباء كے باعث جاں بحق افراد كی فہرستیں مرتب كرنے كا كام شروع كردیاہے، ڈینگی سے جاں بحق افراد كے لواحقین كو 5 لاكھ روپے فی كس امداد دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں