نگراں وزیراعظم اپوزیشن تاحال مشاورت مکمل نہ کرسکی

کابینہ مختصرہوگی،کئی امیدواروں نے وزیربننے کیلیے اسلام آبادمیں ڈیرے ڈال دیے۔


Malik Manzoor Ahmed February 25, 2013
تحریک انصاف اچکزئی کے نام پر متفق نظر آتی ہے، ن لیگ نے کوئی رابطہ نہیں کیا. فوٹو: فائل

حزب اختلاف کی جماعتوں کے درمیان حتمی طورپرنگران وزیراعظم کیلیے دوناموں پر اتفاق رائے تاحال نہیں ہوسکا۔

حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ(ن)اور تحریک انصاف کے درمیان نگران وزیراعظم کیلیے مجوزہ ناموں پر مشاورت نہیں ہوسکی۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایاہے کہ مسلم لیگ(ن)کے کسی رہنما نے نگران وزیراعظم پرمشاورت کیلیے رابطہ نہیں کیا ہے اگررابطہ کیاگیاتو مرکزی قیادت مشاورت کرنے یانہ کرنے کافیصلہ کریگی۔

8

تحریک انصاف کے بیشترقائدین محمودخان اچکزئی کے نام پرمتفق نظر آتے ہیں،اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہوگیاتو آئندہ ایک ہفتے کے دوران یہ دو نام عوام کے سامنے رکھ دیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |