پنشن میں اضافے کے اعلان پر فوراً عملدرآمد کیا جائےمتحدہ

حکومت پنشن میں اضافے کے باوجود پنشنروں کو عدم ادائیگی کا سختی سے نوٹس لے

حکومت پنشن میں اضافے کے باوجود پنشنروں کو عدم ادائیگی کا سختی سے نوٹس لے

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ پنشن میں اضافے کے اعلان پر فی الفور عملدرآمد کیا جائے، ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ دو سال قبل وزیر خزانہ نے بجٹ کے موقع پر مہنگائی کے تناسب سے ای او بی آئی کے پنشنروں کی پنشن میں20فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا لیکن کافی عرصہ گزر جانے کے باوجود نہ تو اس کا کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اور نہ ہی عملی اقدامات کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے سویلین پنشنروں میں گہری تشویش پائی جارہی ہے۔


انھوں نے کہا کہ پنشن ریٹائرڈ ملازمین اور بیوائوں کی کفالت کا واحد ذریعہ ہوتی ہے جبکہ روز مرہ کی اشیا خورونوش کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے، مہنگائی اور غربت نے عوام کی زندگی پہلے ہی اجیرن بنا دی ہے ایسے میںغریب پنشنروں کو ان کے حق سے محروم رکھنا سراسر ظلم ہے، رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سویلین پنشنروں کی پنشن میں اضافے کے باوجود عدم ادائیگی کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور عید سے قبل ہی20فیصد اضافہ فی الفور عملدرآمد کرایا جائے ۔
Load Next Story