انتخابی اصلاحات 2017 کا قانون لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

عدالت انتخابی اصلاحات کے قانون کو کلعدم قراردے، درخواست گزار


ویب ڈیسک October 03, 2017
نیا قانون آئین کے آرٹیکل 5،17،37،38اور62،63 سے متصادم ہے، درخواست گزار: فوٹو: فائل

PESHAWAR: انتخابی اصلاحات کے 2017 کے قانون کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق انتخابی اصلاحات کے 2017 کے قانون کولاہور ہائیکورٹ میں عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چوہدری کی جانب سے چیلنج کردیا گیا ہے۔

درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ قانون کے تحت نااہل شخص پارٹی کی صدارت کے لیے اہل ہوگا جب کہ نیا قانون آئین کے آرٹیکل 5،17،37،38اور62،63 سے متصادم ہے، اس لیے عدالت انتخابی اصلاحات کے قانون کو کلعدم قراردے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزقومی اسمبلی میں الیکشن ریفارمزبل 2017 منظور کرلیا گیا تھا جس کے بعد نوازشریف کے ایک بار پھرپارٹی صدر بننے کی راہ ہموارہوگئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں