عوام آئندہ انتخابات میں نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیں گے وزیراعظم
نواز شریف نے وہ کام کیے جو 8 سال آمریت کرسکی نہ ہی پیپلز پارٹی، شاہد خاقان عباسی
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پورا یقین ہے کہ پاکستان کے عوام اور مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیـں گے۔
کنونشن سینٹراسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف صاحب کو ایک بار پھر مسلم لیگ کا صدر منتخب ہونے پرمبارک دیتا ہوں، آج کا دن تاریخ ساز ہے، پہلی بار نواز شریف جب صدر بنے تھے تو میں موجود تھا اورآج بھی موجود ہوں، 30 سال بعد بھی اس پارٹی کے ساتھ کھڑاہوا، میں پچھلی نشستوں پر بیٹھنے والا تھا پرجماعت کی طاقت نے وزیراعظم بنادیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: حالات کو نہ بدلا تو پاکستان معاف نہیں کرے گا، نواز شریف
وزیراعظم نے کہا کہ پورا یقین ہے کہ پاکستان کے عوام اورمسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیـں گے، بھٹو کی پھانسی کو نہ تاریخ نے قبول کیا ہے نہ عوام نے، ہمارے خلاف 28 جولائی کو فیصلہ آیا جو ہم نے قبول کیا لیکن پورا یقین ہے کہ پاکستان کے عوام اور مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیـں گے۔ ہم نے اگلے 8 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں اور پارٹی منشور کو مکمل کرنا ہے، جو نواز شریف نے شروع کیا تھا، نواز شریف نے وہ کام کیے جو 8 سال آمریت کرسکی نہ ہی پیپلز پارٹی جو بہت بڑا فرق ہے۔