خیبر ایجنسی میں جھڑپ اور بمباری میں 10 جنگجو ہلاک 2اہلکار شہید

تیراہ میں شدت پسندوں کے 3ٹھکانے تباہ کردیے گئے،باڑہ سے2مشتبہ افرادگرفتار،فائرنگ سے 2موٹرسائیکل سوارجاں بحق،لاش برآمد

تیراہ میں شدت پسندوں کے 3ٹھکانے تباہ کردیے گئے،باڑہ سے2مشتبہ افرادگرفتار،فائرنگ سے 2موٹرسائیکل سوارجاں بحق،لاش برآمد فوٹو : فائل

خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری اور جھڑپ میں 10 شدت پسند ہلاک جبکہ 2 اہلکار شہید اور 10 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے تیراہ کے مختلف علاقوں براگٹ اور سورکس میں بمباری کی، کارروائی کے دوران 5 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، شدت پسندوں کے 3 ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔ باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5 شدت پسند ہلاک جبکہ 2 اہلکار شہید اور 10 زخمی ہوگئے، فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، ایک مشتبہ پک اپ کو راکٹ کے ذریعے تباہ کردیا، سرچ آپریشن کے دوران فورسز کو ہیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل تھی، مارے جانے والے افراد زیبان،عدنان،کامران ،امان اور سوال جان کا تعلق شدت پسند تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔




دریں اثنا نامعلوم افراد کیفائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سپاہ کے علاقے سے ایک لاش ملی ہے۔ ادھر پشاور کے علاقے یکہ توت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار فرمان علی جاں بحق ہوگیا، ٹانک میں 8 ماہ قبل اغوا ہونے والے پٹواری ابراہیم کو اغوا کاروں نے رہا کردیا۔ پشاور سے 2ہفتے قبل اغوا ہونے والے مقامی صراف حاجی فضل محمد کے بیٹے حسنین کی لاش سرگودھا سے مل گئی۔ طورخم بارڈ پر افغان باشندے سے 435 یورو اور 4882 گرام سونا برآمد کرکے گرفتار کرلیا گیا۔
Load Next Story