فوج کے علاوہ 6 لاکھ ملازمین الیکشن کے دوران ڈیوٹی دینگے

وفاق اورصوبوںنے منظوری دیدی،تعیناتی الیکشن کمیشن اپنی مرضی سے کرسکے گا

وفاق اورصوبوںنے منظوری دیدی،تعیناتی الیکشن کمیشن اپنی مرضی سے کرسکے گا فوٹو : فائل

ملک میں آئندہ عام انتخابات کے دوران انتخابی معاملات کواحسن انداز میں مکمل کرنے کیلیے6 لاکھ سرکاری ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔

وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں نے الیکشن کمیشن کے احکام پر تمام سرکاری ملازمین کو انتخابات کے دوران کمیشن کی ہدایات پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ان 6 لاکھ ملازمین میں مسلح افواج کے لوگ شامل نہیںہیں۔الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے بیشترانتظامات کوحتمی شکل دیدی ہے، حساس ترین پولنگ اسٹیشن کی فہرست جلد پاک فوج کے حوالے کر دی جائیگی، حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کی جائیگی۔




چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز آئندہ چند روز میں سیکورٹی پلان کی سفارشات چیف الیکشن کمیشن کو پیش کر دینگے۔لاء اینڈ آرڈرکوبرقرار رکھنے کیلیے صوبے سیکیورٹی اہلکاروں کی ضروریات سے بھی الیکشن کمیشن کے حکام کو آگاہ کرینگے۔الیکشن کمیشن کے انتہائی ذمے دار ذرائع نے بتایا کہ پارٹی الیکشن نہ کرانیوالی جماعتوں کو کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی ہے تاہم جن سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں حصہ لینا ہے انھیں پارٹی انتخابات آئندہ چند روز میں مکمل کرنے ہونگے، ورنہ انتخابی نشان الاٹ نہیںکیاجائیگا۔
Load Next Story