سری لنکا سے شکست پاکستانی کھلاڑی ٹیسٹ رینکنگ بہتر کرنے میں ناکام

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں 8 وکٹیں حاصل کرنے کے باوجود یاسر شاہ 15 ویں پوزیشن پر برقرار


Sports Desk October 03, 2017
اظہر علی ایک درجہ تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ فوٹو : فائل

سری لنکا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں8 وکٹیں لینے کے باوجود یاسر شاہ کی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری نہیں آئی اور وہ 15 ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹسمین اظہر علی ایک درجہ تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ سری لنکا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں8 وکٹیں لینے کے باوجود اسپنر یاسر شاہ کی رینکنگ میں تبدیلی نہیں آئی اور وہ 15 ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے حارث سہیل نے براہ راست 71 ویں نمبر پر انٹری دی، پہلی اننگز میں ففٹی بنانے والے شان مسعود 105 ویں نمبر تک پہنچ پائے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کے ہاتھوں 21 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، ناکامی کے ساتھ پلیئرز کو رینکنگ میں بھی زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔ ٹیسٹ بیٹسمینوں میں پہلی پوزیشن پر آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ موجود ہیں، جیمز اینڈرسن دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بولر ہیں۔ بہترین آل راؤنڈر کا اعزاز بدستور بنگلا دیش کے شکیب الحسن کے پاس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں