ووٹرزلسٹوں کی تصدیقضلع وسطی میں 22 ہزار ووٹرزکی کمی

سیاسی ومذہبی جماعتوں نے ووٹرز لسٹوں میں تبدیلیوں و غلطیوں کا اعتراض کیاتھا

سیاسی ومذہبی جماعتوں نے ووٹرز لسٹوں میں تبدیلیوں و غلطیوں کا اعتراض کیاتھا فوٹو: فائل

کراچی میں گھرگھر ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کے حوالے سے ضلع وسطی کی مرتب کردہ نئی انتخابی فہرست میں 22ہزار ووٹرز کی کمی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق سے قبل ضلع وسطی کی پرانی ووٹرزلسٹ میں ووٹرز کی تعداد 16لاکھ 30ہزار تھی۔ تاہم صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے گھرگھر ووٹرزلسٹوں کی تصدیق کے بعد مذکورہ ضلع میں نئی انتخابی فہرست میں 16لاکھ 8ہزار ووٹرز کا اندراج ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلع وسطی میں حالیہ تصدیقی عمل میں 3لاکھ 20ہزار غیرتصدیق شدہ ووٹرز ظاہرہوئے ہیں جبکہ 2لاکھ 98ہزار نئے ووٹرزکا اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کراچی میں گھرگھر ووٹرزلسٹوں کی تصدیق کا کام صوبائی الیکشن کمیشن کے عملے نے مکمل کیا ہے۔




پرانی انتخابی فہرست پر مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کو اعتراض تھا کہ اس میں ووٹرز کے ایڈریس اور نام وغیرہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں وغلطیاں ہوئی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلع وسطی میں نئی انتخابی فہرست میں جو نئے اندراجات ہوئے ہیں ان میں بیشتر ووٹرز کے نام پرانی انتخابی فہرست میں درج تھے اور ان کی رہائش گاہیں بھی ضلع وسطی کی حدود میں آتی تھیںتاہم ان کے گھر کے ایڈریس غلط درج تھے یا علاقے کے بلاکس کا فرق آرہا تھا۔ ایسے ووٹرز سے نئے فارم بھروا کر ان کے کوائف درست کیے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ کچھ ووٹرز ایسے بھی ظاہر ہوئے جن کی رہائش گاہیں کراچی کے دیگر ضلعوں میں تھیں تاہم پرانی انتخابی فہرست میں ان کے نام وپتے ضلع وسطی میں درج کیے گئے تھے۔ تصدیقی عمل میں ووٹرز کے تمام کوائف کی درستی کرلی گئی ہے۔
Load Next Story