رنگانا ہیراتھ سری لنکن ٹیم کا اثاثہ ہیں دنیش چندیمل
اپنے پورے کیریئر کے دوران ہیراتھ کو ٹیم میں دیکھنا چاہتا ہوں، سری لنکن کپتان
KARACHI:
سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل نے کہا کہ وہ اپنے پورے کیریئر کے دوران اسپنر رنگانا ہیراتھ کو ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
سری لنکن کپتان دنیش چندیمل نے رنگانا ہیراتھ کو عمدہ کارکردگی پر سراہتے ہوئے کہا کہ میں اپنے پورے کیریئر کے دوران ہیراتھ کو ٹیم میں دیکھنا چاہتا ہوں، مجھے کوئی اندازہ نہیں کہ وہ کب تک کھیلیں گے مگر یہ بات یقینی ہے جو ٹیم کو چاہیے اسپنر اس کے لیے پوری محنت کرتے رہیں گے،وہ سری لنکن کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں سری لنکا کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں اسپنررنگانا ہیراتھ نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ انھوں نے دوسری اننگز میں 43 رنز کے عوض 6 وکٹیں لے کر 136 رنز کا تعاقب کرنے والی پاکستانی ٹیم کے قدم 21 رنز پہلے ہی روک دیے تھے۔ مجموعی طور پر انھوں نے اس میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جمعے سے دبئی میں پنک بال کے ساتھ فلڈ لائٹس میں کھیلا جائے گا۔