توقیرصادق کو48 گھنٹوں میں پاکستان لائے جانیکا امکان

متعلقہ دستاویزات عرب امارات حکام کے سپرد کردیں،ذرائع پاکستانی سفارتخانہ


INP February 25, 2013
سابق چیئرمین اوگرا 80ارب سے زائدکرپشن میںپاکستانی عدلیہ کومطلوب ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے کہاہے کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق کو 48 گھنٹوں میں پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔

توقیر صادق سے متعلق تمام دستاویزات متحدہ عرب امارات کے حکام کے سپرد کردی گئی ہیں۔ سفارت خانے کے ذرائع نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پاکستانی حکام نے متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملاقات کرکے دستاویزات حوالے کیں۔

15

واضح رہے کہ سابق چیرمین اوگرا توقیر صادق پر 80ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزامات ہیں اور ان کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ زیرسماعت ہے جس میں عدالت نے ان کی گرفتاری کا حکم دیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |