دادوپیر مظہر کی آمد پر متحدہ اور پی پی کے کارکنوں میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا
حکومت سندھ میں ایم کیو ایم کے ساتھ سب سے زیادہ قریبی رشتہ میرا ہے،پیر مظہرالحق
صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہرالحق کی آمد پر ان کیخلاف ایم کیو ایم کے2درجن سے زائد کارکنوں نے بابر عباسی، حبیب اللہ سیال اور دیگر کی قیادت میں ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھاکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر پی پی کارکنوں نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گھیرے میں لیا تاہم پیر مظہرالحق نے جلدی سے اپنی گاڑی سے اتر کر کارکنوں کو جھگڑا کرنے سے روک دیا اور ایم کیو ایم، پی پی کے حق میں خود نعرے بلند کرکے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گلے لگاکر شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم جھوٹی خبرپر ان کیخلاف پروپیگنڈا کررہی ہے، جس پر انھیں دکھ ہوا ہے۔
علاوہ ازیں دادو پریس کلب کی نئی عمارت کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے حیدرآباد میں نئی یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت نہیں کی اور حکومت سندھ میں ایم کیو ایم کے ساتھ سب سے زیادہ قریبی رشتہ میرا ہے، سازشی عناصر مجھے ایم کیو ایم سے لڑانے کی کوشش کررہے ہیں مگر میں نے ایم کیو ایم کو اپنے گلے سے لگایا ہے اور میڈیا کے کچھ عناصر میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں، جو آزاد صحافت کے منہ پر طمانچہ ہے۔