پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ کو بھارتی دھمکیاں نظرانداز نہیں کرنی چاہئیں، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ کو بھارتی دھمکیاں نظرانداز نہیں کرنی چاہئیں، ملیحہ لودھی۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی جاری رکھی ہوئی ہیں تاہم پاکستان بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔


اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اقوام متحدہ کو بھارتی دھمکیاں نظر انداز نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ بھارت کی دھمکیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، اگر ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت جاری رہی تو پاکستان بھی اس کا بھرپور طریقے سے جواب دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے، ملیحہ لودھی
Load Next Story