اسحاق ڈاراحتساب عدالت میں تیسری بارپیش
عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں
وزیر خزانہ اسحاق ڈاراحتساب عدالت میں تیسری بارپیش ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈاراحتساب عدالت میں پیش ہوگئے جہاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرآمدن سے زائد اثاثے بنانے پرنیب کی جانب سے وزیرخزانہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں۔ اثاثہ جات ریفرنس کے ملزم وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی یہ تیسری پیشی ہےاوراس سے قبل وہ 25 اور 27 ستمبر کو پیش ہوئے تھے۔
اس سے قبل جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کی موجودگی سے متعلق استفسارکیا تو نیب حکام نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو 8 بجے یہاں آنا چاہیے تھا، جس پرعدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی تھی تاہم کچھ دیربعد اسحاق ڈارعدالت پہنچ گئے تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ناجائزاثاثہ جات کیس؛ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد
دوسری جانب عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ آج رینجرز کا ایک بھی اہلکارتعینات نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ناجائزاثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کردی تھی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا جب کہ ہائی کورٹ میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو چیلنج بھی کردیا تھا۔