نیشنل پاورکنٹرول سینٹرکے اعلان کے باوجود کئی شہروں میں بجلی بحال نہ ہوسکی
وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے بریک ڈاؤن کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔
نیشنل پاورکنٹرول سینٹرکےاعلان کےباوجود کئی شہروں میں بجلی بحال نہ ہوسکی، 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود حبکو میں فنی خرابی کاپتہ نہ چل سکا۔
ملک کے بیشترعلاقوں میں بجلی بحال کردی گئی، سیکریٹری پانی وبجلی رائے سکندر کا کہنا ہے کہ 5000 میگاواٹ سے زا ئد بجلی سسٹم میں آنے سے کراچی، لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر شہروں اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بجلی بحال ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ حبکو پاور پلانٹ کی فنی خرابی دورکرنے کے لئے کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کی شب 11 بجے حبکو میں فنی خرابی پیدا ہونے کے باعث قومی گرڈ میں بھی خرابی پیدا ہوئی اور منگلہ اور تربیلا ڈیم ٹرپ کرگئے جس کے باعث کراچی ، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ،کوئٹہ ، پشاور ، سکھر ،سندھ اور بلوچستان کے اہم شہروں اور دیہاتوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا، رات تقریبا سوا 11 بجے حفاظتی نکتہ نظر کے باعث تمام پلانٹس کو بند کر دیا گیا جس کے نتیجے میں ٹرانسمیشن لائنز ،پاور ہاؤسز ،آئی پی پیز اور ڈیم کے جنریٹرز محفوظ رہے، ذرائع کے مطابق ملکی تاریخ میں یہ تیسری بار ہو ا ہے کہ نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہو۔
دوسری جانب پانی و بجلی کے سیکریٹری رائے سکندر نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے نیشنل گرڈ میں خرابی کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، بجلی کا بریک ڈاؤن فنی وجہ سے پیش آیا دوسری جانب وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔