بونیرمیں اسکول کی وین کو حادثہ 3 طالبات جاں بحق

وین طالبات کولے کراسکول جارہی تھی کہ اچانک ڈرائیورسے بے قابوہوکردکان سے جا ٹکرائی


ویب ڈیسک October 04, 2017
لاشوں اورزخمیوں کوفوری طورپرڈی ایچ کیو اسپتال ڈگرمنتقل کیا گیا: فوٹو: فائل

اسکول کی طالبات کولے کرجانے والی وین کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 طالبات جاں بحق ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بونیرمیں وین نجی گرلز اسکول کی طالبات کو لے کر اسکول جارہی تھی کہ اچانک وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دکان سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 3 طالبات جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئیں۔

لاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپرڈی ایچ کیو اسپتال ڈگرمنتقل کیا گیا جہاں زخمی طالبات کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں