فلم آرگو اداکارہ جینیفرلارنس اوراداکار ڈینئل ڈے لوئس نے آسکرمیلہ لوٹ لیا

اداکارہ جینفرلارنس نےبہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنےنام کیاجب کہ ادکارڈینئیل ڈئےلوئس نےبہترین ادکارکا ایوارڈحاصل کیا۔


ویب ڈیسک February 25, 2013
ایران پر بنائی جانےوالی فلم ’’آرگو‘‘ نے آسکر ایوارڈ میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیتنے پر فلم کے ہدایتکار بین ایفلک خوشی کا اظہار کر رہیں ہے۔ فوٹو: رائٹرز

ایران پر بنائی جانے والی ہدایتکار اور اداکار بین ایفلک کی فلم آرگو نے آسکر ایوارڈ میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا جبکہ اداکارہ جینیفرلارنس اور اداکار ڈینئل ڈے لوئس بہترین اداکار قرار۔


ہدایتکار بین ایفلک کی فلم آرگو 1979 میں سی آئی اے کی جانب سے ایران میں کئے جانے والے آپریشن کی کہانی ہے جس کا مقصد ایران میں پھنسے 6 امریکیوں کو وہاں سے نکالنا تھا۔


فلمی دنیا کے سب سے بڑے 85ویں آسکرایوارڈز کی رنگارنگ تقریب میں فلمی دنیا کے نامور ستاروں نے شرکت کی، اس تقریب میں فلم ''لائف آف پائی''نے بیسٹ ڈائریکٹڑ کا ایوارڈ حاصل کیا جب کہ اداکارہ جینفر لارنس نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا اور فلم ''لنکن'' میں مرکزی کردار نبھانے والے ڈینئیل ڈئے لوئس نے بہترین ادکار کا ایوارڈ حاصل کیا، ادکارہ این ہیتھ وے فلم ''لے میزر اب''میں بہترین معاون اداکارہ قرار پائیں جب کہ فلم ''جینگوانچینڈ'' کے اداکار کرسٹوف والٹز بہترین معاون اداکار کا ایوارڑ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔


فلم ''پیپرمین'' نے بہترین اینی میڈیٹڈ فلم اور ''بریو'' نے بہترین اینی میڈیٹڈ فیچر فلم کا ایوارڈ جیت لیا، بہترین میک اپ اور اسٹائیلنگ کا ایوارڈ ''لےمیزراب'' نے اپنے نام کیا، بہترین ڈاکیومنٹری فلم کا ایوارڈ ''سرچنگ فارشوگر مین'' نے حاصل کیا جب کہ آسٹریا کی ''ایمر'' نے بہترین غیر ملکی فلم کا ایوارڈ جیت لیا، جیمز بانڈ کی فلم ''سکائے فال'' اور اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے خلاف آپریشن پر مبنی فلم ''زیرو ڈارک تھرٹی'' نے بہترین ساؤنڈ ایڈینگ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں