خیبرپختونخوا کی جیل میں 3خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی

پھانسی پرلٹکائے جانے والوں میں ساجد، بہرام شیراور فضل غفار شامل ہیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 04, 2017
تینوں دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اقرار جرم کیا تھا۔: فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کی جیل میں مزید تین خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیل میں تین خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔ پھانسی پر لٹکائے جانے والوں میں ساجد، بہرام شیراور فضل غفار شامل ہیں۔ دہشتگردوں کا ٹرائل فوجی عدالت میں کیا گیا جب کہ تینوں دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اقرار جرم کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پھانسی پانے والا دہشت گرد ساجد ولد ابراہیم کالعدم تنظیم کا رکن تھا جو پشاورایئرپورٹ پر طیارے پرفائرنگ میں ملوث تھا، طیارے پرحملے میں خاتون جاں بحق اور2 مسافر زخمی ہوئے تھے جب کہ ساجد نے پیر اصرار اور اسکے خاندان کے 8 افراد سمیت نیازگل اوراے ایس آئی ساجد خا ن کوبھی قتل کیا تھا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق فضل غفار ولد شہزادہ نے فورسز پر حملے کرکے چار جوانوں کو شہید کیا تھا، دہشتگرد فضل غفارسے خود کش جیکٹ برآمد ہوئی تھی جب کہ دہشت گرد بہرام شیر ولد خیران گرلز پرائمری اسکول اور فورسز پر حملوں ،سپاہی کی شہادت میں ملوث تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |