چیرمین نیب کی تقرری پی ٹی آئی نے حکومت اوراپوزیشن لیڈرکے مجوزہ نام مسترد کردیے

چیرمین نیب کی تقرری میں حکومت اورپیپلزپارٹی کے مک مکا کا حصہ نہیں بنیں گے، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک October 04, 2017
حکومت اور فرینڈلی اپوزیشن مل کر قمر زمان ٹو لا رہے ہیں، شاہ محمود قریشی فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ چیرمین نیب کے لیے حکومت اوراپوزیشن لیڈر کے مجوزہ نام مسترد کردیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے معاملے میں پیپلز پارٹی اورحکومت کے درمیان ہمارا کوئی کردارنہیں، میں قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی نمائندگی کرتا ہوں اور ایوان میں تحریک انصاف کا پارلیمانی رہنما ہوں لیکن خورشید شاہ نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، اس اہم عہدے کے لیے سامنے آنے والے 6 ناموں میں ہمارا کوئی حصہ نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری پرمسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کا مک مکا ہوگیا ہے، ہم چیرمین نیب کی تقرری میں حکومت اورپیپلزپارٹی کے مک مکا کا حصہ نہیں بنیں گے، نئے چیرمین نیب کے لیے لندن میں نااہل وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے آفتاب سلطان کا نام سرفہرست ہے، اس کا مطلب ہے کہ نیا چیرمین بھی چوہدری قمر زمان جیسا ہی ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |