گورنرسندھ کی واپسی کیلئے صدر زرداری کے قریبی دوست دبئی پہنچ گئے

پیپلزپارٹی کی قیادت چاہتی ہے کہ گورنرسندھ اپنے عہدے پرکام کرتےرہیں۔


ویب ڈیسک February 25, 2013
پیپلزپارٹی کی قیادت چاہتی ہے کہ گورنرسندھ اپنے عہدے پرکام کرتےرہیں۔ فوٹو: فائل

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کی واپسی کے لئے صدرآصف زرداری کے ایک قریبی دوست دبئی پہنچ گئے، پیپلزپارٹی کی قیادت چاہتی ہے کہ گورنرسندھ اپنے عہدے پرکام کرتےرہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کواگرالطاف حسین نے اجازت نہ دی تو وہ استعفیٰ دے دیں گے جب کہ استعفیٰ دینے پرپیپلزپارٹی کی جانب سے گورنرکے لئے تین نام زیرغور ہیں جن میں مرزا اختیار بیگ، پروفیسراین ڈی خان کےبیٹے خالد جاوید خان اور فیصل رضاعابدی شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہے مشیرپٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نےبھی گورنربننےکی خواہش کا اظہار کیا ہے مگران کی دہری شہریت اس عمل میں رکاوٹ بن گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں