نوازشریف اور اُن کے بچے انصاف کے منتظر ہیں انوشے رحمان

پاکستان کی تاریخ میں نئے قوانین سامنے آ رہے ہیں، وزیر مملکت


ویب ڈیسک October 04, 2017
کیا کبھی ایسا ہوا کہ نیب کا ریفرنس سپریم کورٹ کے حکم پردائرہو، انوشےرحمان فوٹو: فائل

DUBAI: وزیرمملکت برائے آئی ٹی انوشے رحمان نے کہا ہے کہ نوازشریف، ان کے بچے اور اسحاق ڈارانصاف کے منتظر ہیں۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انوشے رحمان نے کہا کہ اسحاق ڈارنے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا تھا لیکن ان کی درخواست خارج کردی گئی جو قابل افسوس ہے، ہائیکورٹ کے فاضل جج نے کہا کہ تمام اختیارات سپریم کورٹ کے پاس ہیں، کوئی بھی درخواست دائر کرنی ہے تو سپریم کورٹ جائیں۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں نئے قوانین سامنے آ رہے ہیں، ہمیں ابھی چارج شیٹ ہی نہیں ملی اور ٹرائل شروع کردیا گیا، ہمیں بتایا جائے کہ ہم پرکیا الزامات ہیں، کیا کبھی ایسا ہوا کہ نیب کا ریفرنس سپریم کورٹ کے حکم پردائر ہو، نواز شریف کی حاضری والے دن رینجرز کیسے تعینات ہوئی۔ رینجرز کی موجود گی کا یہاں کیا مطلب تھا، سوشل میڈیا پرمشکوک سرگرمیوں کی ویڈیوجاری ہوئی ہیں، اس ویڈیو نے کئی سوالات پیدا کیے ہیں۔ نوازشریف، ان کے بچے اوراسحاق ڈارانصاف کے منتظرہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں