الیکشن بل2017 کی منظوری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

نااہل شخص کےلیے قانون میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی، شیخ رشید احمد کا موقف


ویب ڈیسک October 04, 2017
مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود سینیٹ اور قومی اسمبلی سے الیکشن بل 2017 میں ترمیم منظور کرائی تھی فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الیکشن بل 2017 کی منظوری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد درنے الیکشن بل 2017 کی منظوری کے خلاف درخواست بیرسٹر فروغ نسیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نااہل شخص کے لیے قانون میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔ الیکشن بل 2017 آئین کے آرٹیکل 2اے ،227 اور 10اے کی خلاف ورزی ہے، اس کے علاوہ نوازشریف کا بطور پارٹی صدر انتخاب بھی آئین اورقانون کے خلاف ہے ،اس لیے اس ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بنیادی بات یہ ہے کہ کوئی نااہل شخص کسی جماعت کا سربراہ نہ ہو لیکن جس کو سپریم کورٹ کے 5 ججوں نے نااہل قرار دیا اس کو اہل بنانے کی کوشش کی گئی۔ تاریخ میں ایسی نظیر نہیں ملتی کہ سپریم کورٹ کےفیصلے کیخلاف ترمیم کی گئی ہو، ان کوپارٹی میں کوئی بھی قابل بندہ نظرہی نہیں آتا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود سینیٹ اورقومی اسمبلی سے الیکشن بل 2017 میں ترمیم منظورکرائی تھی جس کے تحت نااہلی کی مدت 5 سال اورعدالت کی جانب سے نااہل قرار دیئے شخص کو پارٹی عہدہ رکھنے کا اہل قراردیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |