کھربوں روپے کی کرپشن کے اسکینڈلز وفاقی حکومت پر سوالیہ نشان ہیں شہباز شریف
صوبے میں سابق دور حکومت کے 52 ارب روپے کے مقابلے میں 260 ارب روپےترقیاتی کاموں پر خرچ کئے،شہباز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کھربوں روپے کی کرپشن کے اسکینڈلز وفاقی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔
مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کھربوں روپے کی کرپشن کے اسکینڈلز وفاقی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں جب کہ صوبے میں سابق دور حکومت کے 52 ارب روپے کے مقابلے میں 260 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق دور میں جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کامو ں کے نام پر ریکارڈ کرپشن کی گئی جبکہ بہاولپور میں قائم کیا گیا 410 بیڈز پر مشتمل اسپتال جلد کام شروع کر دے گا ، انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی فلاح و بہبودکےلئے پیٹ کاٹ کر وسائل فراہم کئے ہیں،ارکان اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کےلئے ان سے رابطہ رکھیں۔