سندھ اسمبلی کا اجلاس صرف ڈیڑھ منٹ جاری رہنے کے بعد بدھ تک ملتوی

سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جمہوری روایات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سندھ اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا گیا, فیصل سبزواری


ویب ڈیسک February 25, 2013
سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جمہوری روایات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سندھ اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا گیا, فیصل سبزواری۔ فوٹو فائل

سندھ اسمبلی کا اجلاس صرف ڈیڑھ منٹ جاری رہنے کے بعد ہی بدھ تک ملتوی کر دیا گیا۔

کراچی میں قائم مقام اسپیکر شہلا رضا نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بغیر کارروائی کے ڈیڑھ منٹ بعد ہی بدھ تک ملتوی کر دیا، سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جمہوری روایات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سندھ اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا گیا، انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ محض ڈیڑھ منٹ میں بغیر کسی کارروائی کے اجلاس کو ملتوی کردیا گیا، ایم کیو ایم اس بات کی شدید مذمت کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں