اسحاق ڈارتین مہینوں میں جیل کے اندرہوں گے ترجمان تحریک انصاف

اسحاق ڈارکوفوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہئے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک October 04, 2017
تینوں بڑی جماعتوں میں اتفاق ہےکہ نیب فنکشنل نہیں، فواد چوہدری فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار تین مہینوں میں جیل کےاندر ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہئے کیونکہ پاکستان میں احتساب کا عمل آگے بڑھ رہا ہے اور وہ تین مہینوں میں جیل کےاندر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اورکابینہ کا کام ایک خاندان کے تحفظ کے علاوہ عوام کے لیے سوچنا بھی ہے، وزیراعظم نااہل شخص کے علاوہ بھی کچھ سوچیں کیونکہ ملک میں تیل اورسبزیوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں جوکمی آئی ہے اسے بھی دیکھنا ہوگا۔ ن لیگ نے اپنی سیاست نہ بدلی تو وہ بھی ڈوب جائے گی۔

جہانگیرترین کی نااہلی سے متعلق کیس پرفواد چوہدری نے کہا کہ حنیف عباسی نے غلط بیانی کی کہ جہانگیرترین کا نام پاناما پیپرزمیں ہے، آج ان کے وکیل نے جہانگیرترین پرلگایا گیا الزام واپس لیا، حنیف عباسی نے عدالت میں جعلی حلف نامہ جمع کرایا اورعدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ ان جعلی مقدمہ بازوں سے سختی سے نمٹا جانا چاہئے، نئے چیرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ تینوں بڑی جماعتوں میں اتفاق ہے کہ نیب فنکشنل نہیں، نیب کے قانون میں سقم ہے، ایک طرف نئے نیب قانون کیلیے معاملہ سینیٹ میں ہے تودوسری طرف چیرمین کے لیے کوشش ہورہی ہے، ہم حکومت اور اپوزیشن کے چیئرمین کے لئے مجوزہ ناموں کومسترد کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |