ایف آئی اے حامد سعید کاظمی کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دے سپریم کورٹ

حامد سعید کاظمی بیان بازی سے تحقیقات پر اثرانداز ہو رہے ہیں، تفتیشی افسر حسین اصغر


ویب ڈیسک February 25, 2013
حامد سعید کاظمی بیان بازی سے تحقیقات پر اثرانداز ہو رہے ہیں، تفتیشی افسر حسین اصغر،فوٹو فائل

LARKANA: سپریم کورٹ نےحج کرپشن کیس میں ایف آئی اے کو حامد سعید کاظمی کی ضمانت منسوخی کےلئے درخواست دینےکاحکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر حسین اصغرنے بتایا کہ 14 گواہوں کے بیان ریکارڈ ہو چکےاور 6 کے باقی ہیں جبکہ حامد سعید کاظمی بیان بازی سے تحقیقات پر اثرانداز ہو رہے ہیں، تفتیشی افسرنے کہا کہ وزارت داخلہ تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہی، ملزم احمد فیض کا پاسپورٹ منسوخ ہو چکا ہے اور وہ غیرقانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم ہے، انہوں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کی ٹیم جلد سعودی عرب جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ہدایات جاری کرے کہ ٹرائل کورٹ حج کرپشن کیس جلد نمٹائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں