اصل فیصلہ عدالت نے نہیں این اے 120 نے دیاہے نواز شریف

آئندہ حکومت بھی (ن) لیگ کی بنے گی اور وہ ناقابل شکست ہوگی ،صدر مسلم لیگ (ن)

ملک کے کونے کونے میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہورہا ہے،نوازشریف فوٹو: فائل

LILLE, FRANCE:
مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ اصل فیصلہ عدالت نے نہیں این اے 120 نے دیا ہے۔

الحمرا ہال لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ حلقہ این اے 120 کا ہر ووٹرمبارک باد کا مستحق ہے، دل چاہتا ہے کہ حلقے کے ہر ووٹر کو گلے سے لگاؤں کیونکہ آپ نے میرا مان رکھا ہے، اصل فیصلہ عدالت نے نہیں دیا بلکہ این اے120 کے ووٹروں نےدیا، انہوں نے انتخاب ہی نہیں جیتا بلکہ وقت کی عدالت میں حق اور انصاف کی گواہی دی ہے، لندن میں کلثوم نواز کا آپریشن ہورہا تھا اوریہاں الیکشن ہورہا تھا، مریم جہاں جہاں جارہی تھی لوگ ان پر پھول نچھاورکررہے تھے۔ یہی جذبہ سلامت رہا تو ان شاءاللہ مسلم لیگ (ن) 2018 کے الیکشن میں بھی کامیابی ہوگی اور عوام کے ووٹ کا تقدس بحال ہوگا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف لالچی مشیروں سے بچیں

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج تک کسی حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے، ہم نے وعدہ کیا تھا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں گے اور وہ وعدہ پورا کردیا، آج لوڈشیڈنگ ہچکولے کھارہی ہے، بجلی کے جو کارخانے 20، 20 سال میں لگتے تھے وہ ہم نے 20 ماہ میں لگائے لیکن مجھ پر یکایک نااہلی کی تلوار چلا دی مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لی تو نااہل قرار دیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :نواز شریف اور اکتوبر کا پہلا ''خطرناک'' ہفتہ
Load Next Story