کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم کی نظرثانی کی درخواست خارج

سپریم کورٹ نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو کوئی احکامات جاری نہیں کئے، جسٹس انور ظہیرجمالی

سپریم کورٹ نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو کوئی احکامات جاری نہیں کئے، جسٹس انور ظہیرجمالی فوٹو راشد اجمیری

سپریم کورٹ نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر ایم کیو ایم کی نظرثانی درخواست خارج کردی۔


جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سپریم کورٹ میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت کی، دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے تحریری طور پر بتایا کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیاں نہیں کی جارہیں، اس موقع پر جسٹس انور ظہیرجمالی نےایم کیوایم کے وکیل فروغ اے نسیم سے کہا کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو کوئی احکامات جاری نہیں کئے، نظرثانی کی درخواست بلاجواز ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story