کراچی میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں 9 افراد جاں بحق

اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہوگئے۔


ویب ڈیسک February 25, 2013
کھارادر کے علاقے کاغذی بازار سے بھی ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔


کورنگی کراسنگ کے قریب ابراہیم حیدری میں نالے سے ایک شخص کی 2 روز پرانی تشدد زدہ لاش ملی، بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ میں بھی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش سڑک کنارے ملی اورنگی ٹاؤن مسلم آباد میں فائرنگ سے سرفراز نامی شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ کھارادر کے علاقے کاغذی بازار سے بھی ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی، اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہوگئے۔


منگھوپیرکےعلاقے کنواری کالونی میں غازی ماربل فیکٹری کے مالک پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اخلاق حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔


مچھرکالونی میں نامعلوم شر پسندوں کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی، ابراہیم حیدری، بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ اور کھارادرسے 3 لاشیں ملیں۔ خداداد کالونی میں کار پر فائرنگ سے مدرسہ الفلاح کےقاری اور ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں