بجلی کا بریک ڈاؤن کسی کی غفلت کا نتیجہ ہواتو سخت کارروائی کی جائے گی وزیراعظم

بجلی کا بریک ڈاؤن فنی خرابی کے باعث ہوا،ملک کے زیادہ تر حصوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے، حکام وزارت پانی وبجلی


ویب ڈیسک February 25, 2013
بجلی کی طلب اور رسد میں فرق دور کرنے کے لیے ہرممکن وسائل استعمال کئے جائیں ،وزیراعظم کی ہدایت فوٹو:فائل

وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے بجلی کی طلب اور رسد میں فرق دور کرنے کے لیے ہرممکن وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کا بریک ڈاؤن کسی کی غفلت کا نتیجہ ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔


ملک میں بجلی کی صورتحال پر غور کے لئے اسلام آباد میں وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ، مشیر پیٹرولیم اوروزیر پانی و بجلی احمد مختار سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔


وزارت پانی وبجلی کے حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی کا بریک ڈاؤن فنی خرابی کے باعث ہوا،ملک کے زیادہ تر حصوں میں بجلی بحال کردی گئی ہےاور آج شام تک ملک بھر میں بجلی بحال کردی جائے گی۔ حکام کا کہنا تھا کہ بریک ڈاؤن کی ذمہ داری کے تعین کے لیے وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے جو 7 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں