کرسٹیانو رونالڈو نے بیلون ڈی آر ایوارڈ 6 لاکھ یورو میں نیلام کردیا

رونالڈو بیلون ڈی آر ایوارڈ اب تک چار بار حاصل کر چکے ہیں


Sports Desk October 04, 2017
رونالڈو بیلون ڈی آر ایوارڈ اب تک چار بار حاصل کر چکے ہیں۔فوتو: فائل

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فلاحی مقصد کیلئے اپنا بیلون ڈی آر ایوارڈ 6 لاکھ یورو میں نیلام کردیا، حاصل ہونے والی رقم ' میک اے وش فاﺅنڈیشن ' کو دی جائے گی۔

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فلاحی مقصد کیلئے اپنا بیلون ڈی آر ایوارڈ 6 لاکھ یورو میں نیلام کردیا، حاصل ہونے والی رقم 'میک اے وش فاﺅنڈیشن' کو دی جائے گی، جو زیر علاج بچوں کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے سرگرم ہے، رونالڈو یہ ایوارڈ اب تک چار بار حاصل کر چکے ہیں، سب سے پہلے انھیں یہ اعزاز 2008 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے ملا تھا پھراس کے بعد انھوں نے اپنے موجودہ کلب رئیل میڈرڈ کی جانب سے عمدہ پرفارمنس دیتے ہوئے 2013، 2014 اور2016 میں اپنے نام کیا ہے، انھوں نے یہ خبر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے بھی شیئر کی ہے، جسے کافی پسند کیاگیا،

واضح رہے کہ رونالڈو نے 2013 میں ملنے والی ٹرافی نیلام کی جسے اسرائیلی بزنس مین ایڈان اوفیر نے حاصل کرلیا، اس موقع پر جوز مورینہو اور پیپ گورڈیولا بھی موجود رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں