احتساب عدالت میں رینجرز کی تعیناتی کے معاملے پر تہہ تک پہنچنا ضروری ہے وزیراعظم

ریاست کے اندر کوئی ریاست نہیں، احسن اقبال نے حالات کے مطابق بیان دیا، شاہد خاقان عباسی

ریاست میں کوئی ریاست نہیں احسن اقبال نے حالات کے مطابق بیان دیا، شاہد خاقان عباسی . فوٹو : فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں رینجرز کی جانب سے وزیر داخلہ احسن اقبال کو روکنے کے معاملے پر کہا ہے کہ احتساب عدالت میں رینجرز کی تعیناتی کے معاملے پر تہہ تک پہنچنا ضروری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام "کل تک" میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف کے سابق وزیراعظم نوازشریف کو مشوروں کے معاملے پر 4 مشیروں کو بلاکر پوچھا، انہوں نے کہا ہم نےتوکوئی مشورہ نہیں دیا، اب شہبازشریف سے پوچھنا پڑے گا کہ انہوں نے کن مشیروں کی بات کی۔


یہ خبر بھی پڑھیں: رینجرز نے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی چھوڑ دی

وزیراعظم کا وزیرداخلہ احسن اقبال کے بیان کے حوالے سے کہنا تھا کہ ریاست میں کوئی ریاست نہیں، احسن اقبال نے حالات کے مطابق بیان دیا جب کہ احتساب عدالت میں رینجرز کی تعیناتی کے احکامات کس نےجاری کئے اس حوالے سے بریگیڈیئر آصف سمیت سب سے پوچھنا پڑے گا کیوں کہ معاملےکی تہہ تک پہنچنا ضروری ہے اور جو ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ عدالت کے کمرے کبھی بند نہیں ہوتے، سیکیورٹی خدشات پرلوگوں کی آمد کو محدود کیا جاتا ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر مقدمے کے سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ اسحاق ڈارپر مقدمے کی کوئی حقیقت نہیں اور میں انہیں مکمل سپورٹ کروں گا جب کہ عدالت جو فیصلہ کرے گی وہ پہلے بھی مانے ہیں اب بھی مانیں گے۔
Load Next Story