تحریک انصاف نمبر پورے کرے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑ دوں گا خورشید شاہ

پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ سے باہر رہ کر کچھ نہیں کر سکتے، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک October 04, 2017
پی ٹی آئی سے چیرمین نیب کیلیے رابطہ کیا تھا مگر انہوں نے کوئی نام تجویز نہیں کیا، قائد حزب اختلاف - فوٹو: فائل

KARACHI: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جس دن تحریک انصاف کے پاس قائد حزب اختلاف کے پاس نمبر پور ے ہو گئے میں خود ہی یہ نشست چھوڑ دوں گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کو تقسیم کر دیا اور شاہ محمود قریشی سیاست کا پرانہ طریقہ بھول چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیرمین نیب کی تقرری کے لیے پی ٹی آئی سے نام مانگے تھے اور اس حوالے سے شیریں مزاری سے بھی رابطہ کیا تھا مگر تحریک انصاف نے کوئی نام نہیں دیا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اچھی شہرت والے شخص کو چیرمین نیب لگایا جائے جب کہ ایم کیو ایم پاکستان نے چیرمین نیب کے لیے جسٹس محمود الحسن کا نام دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ تحریک انصاف اورایم کیوایم قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی پرمتفق

تحریک انصاف کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ جس دن پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے نمبر پورے ہو گئے تو میں خود ہی اپوزیشن لیڈر کی نشست چھوڑ دوں گا۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ سے باہر رہ کر کچھ نہیں کر سکتے، انہیں بارہا کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر آکر سیاست کریں کیوں کہ اب ایوان کے اندر ہی تمام مسائل پر بات ہو رہی ہے۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے ختم نبوت کا پرانا حلف نامہ بحال کرا دیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر اتفاق ہو گیا تھا تاہم دونوں جماعتوں کے اتفاق کے باوجود پی ٹی آئی کو اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے مزید جماعتوں کا ساتھ درکار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |