کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی دوستی پیار میں بدل گئی

رنبیر ان دنوں چندی گڑھ میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں کترینہ اچانک پہنچ گئیں اوردونوں اپنی دنیا میں ہی گم نظر آئے

کترینہ اور رنبیرنےنیویارک میں کئی ہفتے ساتھ گزارے اور دونوں کو شہر کے مختلف علاقوں میں بھی ساتھ ساتھ گھومتے پھرتے دیکھا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی دوستی محبت میں بدلنے لگی، دونوں نیویارک کے بعد چندی گڑھ میں بھی ایک ساتھ وقت گزار نےلگے۔


کترینہ اور رنبیر کپور نےنیویارک میں کئی ہفتے ساتھ گزارے جس کے دوران انہیں شہر کی گلیوں میں بھی ساتھ ساتھ گھومتے پھرتے دیکھا گیا، نیو یارک کی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر کچھ لوگوں نے کہا کہ دونوں اسٹارز نے ساتھ سینما گھر میں "لنکن" فلم بھی دیکھی، کترینہ اس سے قبل بھی رنبیرکپور کی سالگرہ کے موقع پر سب سے پہلے انہیں مبارکباد دینے کے لئے پہنچیں، ان کی پوری کوشش تھی کہ یہ بات میڈیا تک نہ پہنچے۔

رنبیرکپور ان دنوں بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں کترینہ اچانک پہنچ گئیں اور دونوں ساتھ ساتھ اپنی دنیا میں ہی گم نظر آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور رنبیرکپورکی دوستی رنگ دکھائے گی اور دونوں جلد شادی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ دونوں اسٹارز فلم "عجب پریم کی غضب کہانی" میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story