پیر مظہر الحق کے بیان کے خلاف ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ

پیر مظہر الحق کے بیان پر فوری طور پر قومی اسمبلی میں قرارداد لائی جائے، ایم کیو ایم ارکان کا مطالبہ


ویب ڈیسک February 25, 2013
سندھ اسمبلی سے حیدر آباد یونیورسٹی کا بل منظور کرنے کے لئے کہا جائے۔ ایم کیو ایم ارکان کا قومی اسمبلی میں مطالبہ۔ فوٹو: اے پی پی


وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق کی جانب سے حیدر آباد یونیورسٹی کے بارے میں بیان کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔


پیر مظہر الحق کے بیان کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ اسمبلی اور سینیٹ کے طرح قومی اسمبلی میں بھی شدید احتجاج کیاگیا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ایم کیوایم کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ پیر مظہر الحق کے بیان پر فوری طور پر قومی اسمبلی میں قرارداد لائی جائے اور سندھ اسمبلی سے فوری طور پر حیدر آباد یونیورسٹی کے قیام کا بل منظور کرنے کے لئے کہا جائے۔


واضح رہے کہ چند روز قبل صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے حیدر آباد میں سرکاری یونیورسٹی کے قیام کو سندھ یونیورسٹی کے خلاف سازش قرار دیا تھا۔ جس کے بعد کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں صوبائی وزیر تعلیم کے خلاف پر امن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے بھی سندھ اور قومی اسمبلی میں احتجاج کیا جارہا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں