انگلینڈمیچزکو بارش سے بچانے کیلیے اسٹیڈیمز میں دیو ہیکل ٹینٹ نصب کرے گا
ای سی بی کے ترجمان نے کہاکہ اس تجویز پر ہم نے میریلبیون کرکٹ کلب (ایم سی سی ) سے رائے طلب کی ہے
انگلینڈ نے کرکٹ میچز کو بارش سے بچانے کے لیے اسٹیڈیمز میں دیو ہیکل ٹینٹ نصب کرنے پر غور شروع کردیا۔
ایک امریکی کمپنی نے خود انگلش بورڈ سے رابطہ کرکے انھیں پورے گرائونڈ پر ایک واٹرپروف جالی نصب کرنے کی پرپوزل دی ہے، یہ جالی فلڈ لائٹس پول کے ساتھ بندھی ہوگی جبکہ وسط میں ایک گرم ہوا والا بڑا غبارہ لگا ہوگا جو درمیان سے اس جال کو اوپر اٹھا کر رکھے گا۔
اس طرح یہ ایک ٹینٹ کی صورت اختیار کرجائے گا، اس کی وجہ سے بارش کے دوران بھی میچ جاری رکھا جاسکے گا۔ ای سی بی کے ترجمان نے کہاکہ اس تجویز پر ہم نے میریلبیون کرکٹ کلب (ایم سی سی ) سے رائے طلب کی ہے۔