سپریم کورٹ لشکر جھنگوی کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر شہباز شریف کو طلب کرے رحمان ملک

اگر پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کے خلاف کارروائی کرتی تو کراچی اور کوئٹہ میں بدامنی کی فضا قائم نہ ہوتی، رحمان ملک


ویب ڈیسک February 25, 2013
پاکستان حالات جنگ میں ہے اور میرے بیانات افسانوی نہیں بلکہ حقیقت پر مبنی ہیں، رحمان ملک فوٹو : فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے سپریم کورٹ لشکر جھنگوی کے کلاف کارروائی نہ کرنے پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو طلب کرے ورنہ وہ خود درخواست لے کر سپریم کورٹ پہنچ جائیں گے۔

کراچی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے تحت منعقد کیے گئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ان کے پاس کالعدم تنظیموں کے خلاف ناقابل تردید ثبوت ہیں، چیف جسٹس کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو بھی عدالت میں طلب کریں اور خادم اعلیٰ سے بھی اس حوالے سے پوچھا جائے، وہ ثبوت فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کے خلاف کارروائی کرتی تو کراچی اور کوئٹہ میں بدامنی کی فضا قائم نہ ہوتی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ بزنس ویزے پر ملک کے خلاف کام کرنے والوں کو پہلے بھی پکڑا جاچکا ہے اوروہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹیں نہیں ڈال رہے بلکہ اس حوالے سے قومی مفاد کو مدنظر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، کوئٹہ اورخیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے حوالے سے ان کے بیانات افسانوی نہیں بلکہ حقیقت پر مبنی ہیں،انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کی بنا پر شہریوں کو آگاہ کرتے ہیں تاکہ وہ ہوشیار رہیں اور وہ ایسا کرتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |