شکار پوردرگاہ پر دستی بم حملہ دو افراد جاں بحق گدی نشین سمیت 10 زخمی

مزار کے احاطے میں محفل سماع جاری تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے.

زخمیوں کو سول اسپتال شکار پور میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

نواحی قصبے لکھی غلام شاہ میں روحانی بزرگ حاجن شاہ بخاری کے مزار پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ مزار کے گدی نشین سمیت 10 زخمی ہوگئے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق مزار کے احاطے میں محفل سماع جاری تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال شکار پور منتقل کیا گیا جہاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جیکب آباد میں پیر آف قمبر سید حسین شاہ پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ان کا ایک پوتا جاں بحق اوردوسرا زخمی ہوگیا تھا جب کہ واقعے کے خلاف اندرون سندھ عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
Load Next Story