جسٹس انور كاسی نے اسلام آباد ہائيكورٹ كے چيف جسٹس كے عہدے كا حلف اٹھاليا

ايوان صدر ميں منعقدہ حلف برداری کی تقريب ميں صدر مملكت آصف علی زرداری نے جسٹس محمد انور خان كاسی سے حلف ليا۔


APP/ February 25, 2013
جسٹس اقبال حمید الرحمان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد جسٹس انور خان کاسی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

جسٹس محمد انور خان كاسی نے اسلام آباد ہائی كورٹ كے چيف جسٹس كے عہدے كا حلف اٹھاليا۔

ايوان صدر ميں منعقدہ حلف برداری کی تقريب ميں صدر آصف زرداری نے جسٹس محمد انور خان كاسی سے حلف ليا۔ تقريب ميں قومي اسمبلی کے ڈپٹی اسپيكر فضل كريم كنڈی، وفاقی وزير قانون وانصاف فاروق ايچ نائيک، سينیٹ ميں قائد ايوان جہانگير بدر، سابق چيئرمين سينيٹ وسيم سجاد، صدر كے ترجمان سينيٹر فرحت اللہ بابر، بعض وفاقی وزرا، اركان پارليمنٹ، اعلیٰ عدليہ كے جج صاحبان، ممتاز وكلا اور ديگر سينئر حكام نے شركت كی۔

واضح رہے کہ جسٹس اقبال حمید الرحمان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد جسٹس انور خان کاسی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے اور ان کے اعزاز میں کل ہائی کورٹ میں گارڈ آف آنرز پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں