پی ایس ایل شعیب ملک کا کراچی کی جگہ ملتان میں شامل ہونے کا امکان

آل راؤنڈر کے حال ہی میں نئی ٹیم ملتان سلطان کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز وسیم اکرم سے رابطے بھی ہوئے ہیں


Saleem Khaliq October 05, 2017
آل راؤنڈر کے حال ہی میں نئی ٹیم ملتان سلطان کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز وسیم اکرم سے رابطے بھی ہوئے ہیں

شاہد آفریدی کی آمد کے بعد شعیب ملک کا کراچی کنگز میں برقرار رہنا دشوارہو گیا ہے اور اب ان کا بھی کراچی کی جگہ ملتان میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

شعیب ملک نے اولین پی ایس ایل میں ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی انجام دیے تھے مگر پھر شکستوں کے بعد ذمہ داریاں روی بوپارہ کے سپرد کردی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فرنچائز اگلے سیزن میں شعیب ملک کو برقرار نہیں رکھنا چاہتی، آل راؤنڈر کے حال ہی میں نئی ٹیم ملتان سلطان کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز وسیم اکرم سے رابطے بھی ہوئے ہیں، توقع ہے کہ وہ اس کیلیے بطور کپتان یا پھر عام کھلاڑی کی حیثیت سے ایکشن میں نظرآئیں گے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پشاورزلمی کے اونرجاوید آفریدی سے اختلافات کے بعد فرنچائز کو چھوڑ دیا تھا، وہ اب کراچی کنگز کے ساتھ وابستہ ہو چکے ہیں۔ پی ایس ایل تھری کا انعقاد آئندہ برس کے اوائل میں ہوگا، پلیئرز ڈرافٹ رواں ماہ کے آخر یا نومبر میں متوقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں