مردان میں کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

گرفتارملزمان میں سے ایک کا تعلق پشاور کے علاقے بڈھ بیر جب کہ دوسرے کا افغانستان سے ہے، اسپیشل پولیس یونٹ


ویب ڈیسک October 05, 2017
دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، اسپیشل پولیس یونٹ؛فوٹوفائل

اسپیشل پولیس یونٹ مردان ریجن نے کارروائی کے دوران 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مردان کے چارسدہ چوک سے اسپیشل پولیس یونٹ کے اہلکاروں نے دو ملزمان کو کالعدم تنظیم حزب التحریر کے نام سے منسوب پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

اسپیشل پولیس یونٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں سے ایک کا تعلق پشاور کے علاقے بڈھ بیر جب کہ دوسرے کا افغانستان سے ہے ، دونوں ملزمان کو خفیہ مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |