ہری مرچ کے وہ فائدے جو آپ شائد نہیں جانتے

ہری مرچ کھانے کو تومزیدار بناتی ہے ساتھ ہی انسانی صحت کے لیے بھی بہترین ہے


ویب ڈیسک October 05, 2017
ہری مرچ انسانی صحت کے لیے بھی بہترین ہے،فوٹو:انٹرنیٹ

TOKYO: ہری مرچ کے بغیرچٹخارے دار کھانوں کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا یہ کھانے کو تومزیدار بناتی ہے ساتھ ہی انسانی صحت کے لیے بھی بہترین ہے۔

ناک کی سوزش سے بچاؤ:

 



پروٹین کی خصوصیات سے بھرپور سبز مرچ شریانوں میں خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ناک کی سوزش اور زکام سے محفوظ رکھتی ہے۔

درد سے نجات:

 



سبزمرچی کو بطور پین کیلر(دردختم کرنے والی دوائی) کے طورپر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ذیابیطس :



وہ افراد جو ذیابیطس کا شکار ہیں ان کے لیے ہری مرچ کسی نعمت سے کم نہیں۔اس میں قدرتی طور پر ایسی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو خون میں شوگر کی مقدار کو متوازی رکھتی ہیں۔

فولاد سے بھرپور :



ہری مرچ آئرن کا قدرتی مجموعہ ہے۔ ایسے افراد جن میں آئرن کی کمی ہوتی ہے وہ اسے باقاعدگی سے استعمال کرکے کمی کو پورا کرسکتے ہیں جب کہ یہ نظر کو بہتر بنانے کے لیے بھی مفید ہے۔

جلد کے انفیکشن:



ہری مرچ کی جراثیم کش(اینٹی بیکٹیریل)خصوصیات کی بھرمار ہوتی ہے جسے جلد کے انفیکشن کے علاج طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

خون کا نکلنا:



اگر آپ ہری مرچ زیادہ کھاتے ہیں تو زخم لگنے کی صورت میں یہ خون کے رساؤ کو روکتی ہے اور اس سے زخم بھی جلدی بھر جاتا ہے کہ کیونکہ قدرتی طور پر اس میں وٹامن kموجود ہے۔

ہڈیوں و دانتوں کی مضبوطی:



ہری مرچ میں وٹامن اے کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں