افریقی ملک نائجر میں امریکی فورسزپر حملے میں 3 اہلکار ہلاک
امریکی فورسز مالی اور نائجر کی سرحد پر مقامی فورسز کے ساتھ گشت میں مصروف تھیں کہ اچانک فائرنگ شروع ہوگئی، حکام
افریقی ملک نائجر میں امریکی فوج پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک نائجر میں امریکی فورسز پر حملے میں 3 امریکی فوجی اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے جنہیں دارالحکومت نائمے منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے انہیں جرمنی بھیجا جائے گا۔
حکام کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب امریکی فورسز مالی اور نائجر کی سرحد پر نائجیرین افواج کے ساتھ گشت کررہی تھیں کہ اچانک فائرنگ شروع ہوگئی تاہم حملہ کس گروپ کی جانب سے کیا گیا اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ترکی میں 4 فوجی ہلاک
واضح رہے کہ شمال مغرب افریقی ممالک میں امریکی افواج کی بڑی تعداد موجود ہے جو شدت پسند اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مقامی فورسز کو مدد فراہم کرررہی ہیں جب کہ ان علاقوں میں جنگجو تنظیم بوکو حرام اور آئی ایس آئی ایس سمیت القاعدہ کا اثرو رسوخ موجود ہے۔